پاکستان میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ گجرات کے نواحی گاؤں آچھ گوچھ میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ گجرات کے نواحی گاؤں آچھ گوچھ میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق گجرات کے نواحی گاؤں آچھ گوچھ میں اتوار کی صبح ایک گھر سے نکلنے والے دھوئیں نے اہل علاقہ کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ اہل علاقہ گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ آگ اس کمرے میں لگی ہے جہاں گھر کے 6 نوجوان لڑکے لڑکیاں سو رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں اور ان کی شناخت امانت علی، کاشف، زوبیہ، مدیحہ، فیصل اور ظہیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تمام افراد کی موت کمرے میں اچانک آگ لگنے سے ہوئی۔

News Code 1896953

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =