مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج صبح عمان کے دورے پر مسقط پہنچے ہیں، جہاں انھوں نے عمان کے نئے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے عمان کے سابق سلطان قابوس کی مجلس ترحیم میں بھی شرکت کی اور عمان کی حکومت اورعوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت اور تسلیت پیش کی۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے عمان کے نئے بادشاہ کوعمان کا نیا سلطان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔ ایرانی وزير خارجہ عمان کے ایک روزہ دورے کے بعد تہران واپس آجائیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ آج صبح عمان کے دورے پر مسقط پہنچے ہیں جہاں انھوں نے عمان کے نئے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News Code 1896951
آپ کا تبصرہ