بلوچستان میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کلی لقمان میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کلی لقمان میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے کلی لقمان میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے آکر 5 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔ذرائع لیویز کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھر میں منگنی کی تقریب جاری تھی کہ بارش کے باعث چھت زمین بوس ہوگئی اور گھر میں موجود تمام افراد ملبے کی نیچے دب گئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 6 افراد شامل ہیں۔

News Code 1896948

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =