جواہر لعل نہرو یونیورسٹی پر حملے میں ملوث آر ایس ایس کے 60 غنڈوں کی شناخت

بھارت کے دارالحکومت دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں طلبا کوپر تشدد حملے کا نشانہ بنانے والےآر ایس ایس کے60 غنڈوں کو شناخت کرلیا گیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے دارالحکومت دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں طلبا کوپر تشدد حملے کا نشانہ بنانے والےآر ایس ایس کے60 غنڈوں کو شناخت کرلیا گیا ہے ۔ اطلاعات اکےمطابق جواہر لعل یونیورسٹی کےطلبا اور فیکلٹی پر حملے کرنے والے آر ایس ایس کےغنڈوں کا تعلق یونیٹی اگینسٹ لیفٹ نامی واٹس ایپ گروپ سے ہے۔ اس گروپ کا تعلق گذشتہ دنوں جےاین یو پر ہونے والے حملے سےہے۔ ادھر جواہرلعل یونی ورسٹی کےطلبا پر راشٹراپتی بھون کی جانب مارچ کے دوران پولیس تشدد کی ایک اور وڈیو منظر عام پر آگئی۔نئی وڈیو میں پولیس کو طلبہ پر لاٹھی چارج کرتے ،مارتے پیٹتے اور گھسیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد پولیس نے متعدد طلبہ کو حراست میں بھی لے لیا۔ طلبہ بھارتی صدر کی رہائش کی طرف مارچ کرکے احتجاج رکارڈ کرانا چاہتے تھے۔

News Code 1896946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =