بھارت پر انتہا پسند ہندوؤں "  آر ایس ایس " کا کنٹرول ہوگیا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت جیسے بڑی آبادی والے ملک پر آرایس ایس کا قبضہ ہوگیا ہے ایٹمی ملک پر آر ایس ایس کے قبضہ پر سخت تشویش لاحق ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت جیسے بڑی آبادی والے ملک پر آرایس ایس کا قبضہ ہوگیا ہے ایٹمی ملک پر آر ایس ایس کے قبضہ پر سخت تشویش لاحق ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں سے سلوک سے متعلق برطانوی اخبار کی خبر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرایس ایس کے نظریات نے ایک ارب کی آبادی کے ایٹمی ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ راشٹریہ سیوک سنگھ کے نظریات نسلی بالادستی ، مسلمانوں اوراقلیتوں کے خلاف نفرت پرمبنی ہیں اور جب بھی بوتل میں قید جن باہر آیا تو قتل و غارت ہوا۔

News Code 1896939

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =