پاکستان میں اسکول کی خستہ دیوار گرنے سے 3بچے جاں بحق

پاکستان کے علاقہ تھرپارکر کی تحصیل ننگرپار کر کے گاؤں بھورو ساند میں اسکول کی خستہ دیوار گرنے سے 3بچے جاں بحق ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ تھرپارکر کی تحصیل ننگرپار کر کے گاؤں بھورو ساند میں اسکول کی خستہ دیوار گرنے سے 3بچے جاں بحق ہو گئے۔ تھرپارکر کی تحصیل ننگرپار کر کے گاؤں بھورو ساند میں اسکول کی خستہ دیوار گرنے سے 3بچے جاں بحق ہو گئے جن میں 6سالہ امبرین، 6 سالہ مقیمہ اور اس کا بھائی 4سالہ علی رضا شامل ہیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جس بچے قرآن پاک پڑھ کر واپس آرہے تھے۔ورثا کا کہنا ہے کہ کئی بار محکمہ تعلیم کے افسران کو بتایا کہ دیوار خستہ ہے مگر انھوں نے کوئی توجہ نہ دی ، ان کی غفلت سے ہمارے بچوں کی زندگیاں چلی گئیں، اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔

News Code 1896934

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =