ہیثم بن طارق عمان کے نئے سلطان مقرر

عمان کے سلطان قابوس کے انتقال کے بعد ان کے چچا زاد بھائی ہیثم بن طارق کو ملک کا نیا حکمران مقرر کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عمان کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عمان کے سلطان قابوس کے انتقال کے بعد ان کے چچا زاد بھائی ہیثم بن طارق کو ملک کا نیا حکمران مقرر کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سلطان قابوس کے چچا زاد بھائی اور وزیر ثقافت ہیثم بن طارق السید کو عمان کا نیا سلطان منتخب کر لیا گیا ہے۔ شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق السید کو ملک کا نیا سلطان چن لیا ہے۔ ہیثم بن طارق 13 اکتوبر 1956 کو پیدا ہوئے اور ان کی عمر 65 سال ہے۔ واضح رہے کہ عمان کے سلطان قابوس کا کل رات 79 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

News Code 1896927

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =