مہر خبررساں ایجنسی نے عمان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عمان کےسلطان قابوس کا 79برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق سلطان قابوس طویل عرصےسےبیمارتھے اور کینسر میں مبتلا تھے۔ انہوں نے شادی نہیں کی اور ان کی کوئی اولادنہیں تھی۔ عمان میں تین دن تک سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ عمان کا پرچم 40 دن تک سرنگوں رہےگا۔عمان میں رائج طریقہ کار کے مطابق شاہی خاندان3روزمیں جانشین کاچناؤکرنےکامجازہے۔

عمان کےسلطان قابوس کا 79برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
News Code 1896925
آپ کا تبصرہ