ایران کا یوکرائن کے مسافر بردار طیارے کی تحقیقات میں قریبی تعاون

یوکرائن کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کا یوکرائن کے مسافر بردار طیارے کے حادثے کی تحقیقات میں مکمل طور پر قریبی تعاون جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرائن کے وزیر خارجہ ویڈم پریسٹیکو نے کہا ہے کہ ایران کا یوکرائن کے مسافر بردار طیارے کے حادثے کی تحقیقات میں مکمل طور پر قریبی تعاون جاری ہے۔ یوکرائن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے عالمی معیاروں اور بین الاقوامی قوانین کے تحت بلیک باکس کھولنے اور اس کی اطلاعات تک رسائی کی  اجازت دیدی ہے۔ اس نے کہا کہ ایران نے حادثے میں متاثرہ ممالک کے نمائندوں  اور ماہرین پر مبنی بین الاقوامی کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کی ہے جو مسافر بردار طیارے کے حادثے کی تحقیقات کرے گی۔

News Code 1896922

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =