کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہونے والے زور دار دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللّٰہ سمیت 15 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے 6 زخچمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہونے والے زور دار دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللّٰہ سمیت 15 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے 6 زخچمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق سٹیلائٹ ٹاؤن کے علاقے غوث آباد کے مدرسہ دارلعلوم الشرعیہ میں نماز مغرب کی ادائیگی کے دوران زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی پولیس امان اللّٰہ اور مسجد کے پیش امام سمیت 15 افراد ہلاک جبکہ 20  زخمی ہوگئے، دھماکے سے مسجد کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی میتیں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز، سرجنز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا۔ پاکستان کے صدر ، وزیر اعظم اور پاکستانی فوج کے سربراہ نے مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے وہئے کہا ہے کہ مسجدوں پر حملہ کرنے والے سچے مسلمان نہیں ہوسکتے۔

News Code 1896921

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =