امریکی فوجی سخت ٹریننگ کے دوران ہلاک

امریکہ میں فوجیوں کی بنیادی ٹریننگ کے دوران ایک اہلکار ہلاک ہو گیا، چار ماہ میں پراسرار موت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں فوجیوں کی بنیادی ٹریننگ کے دوران ایک اہلکار ہلاک ہو گیا، چار ماہ میں پراسرار موت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اطلاعات  کے مطابق امریکی ریاست کیرولینا میں واقع فوجی تربیت گاہ فورٹ جیکسن میں 19 سالہ اہلکار مردہ حالت میں پایا گیا۔ اہلکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی تاہم موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ 4 مہینے میں فورٹ جیکسن میں اہلکار کی پُراسرار موت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

ادھرفورٹ جیکسن کمانڈنگ جنرل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ 19 سالہ اہلکار کی موت دوران ٹریننگ واقع ہوئی ہے جس پر اہل خانہ اور ساتھی اہلکاروں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

News Code 1896919

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =