اسرائیل کا عرق اور شام کی سرحد پر حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملہ

اسرائیلی طیاروں نے عراق اور شام کی سرحد پر عراق کی رضاکار فورس کے ٹھکانے پر بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں  نے عراق اور شام کی سرحد پر عراق کی رضاکار فورس کے ٹھکانے پر بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات  کے مطابق شام میں عراقی سرحد کے نزدیک اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی، بمباری میں عراق کی رضاکار فورس کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ۔ اسرائیل اور امریکہ اس سے پہلے بھی عراق کی رضاکار فورس کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا چکے ہیں اور اسی وجہ سے عراقی عوام عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کررہے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ نے بھی امریکی فوج کے عراق سے انخلا کے قانون کو منظور کرلیا اور عراقی وزیر اعظم نے رسمی طور پر امریکہ کو عراق سے امریکی فوج نکالنے کا حکم دیدیا ہے۔

News Code 1896918

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =