پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کی پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات ایران کے نئے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات ایران کے نئے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی ہے ۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،  ایران و امریکہ کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ تاریخی، مذہبی و کثیرالجہتی برادرانہ تعلقات ہیں۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مضبوط مذہبی ، ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں اور دونوں ممالک مشکلات میں ایکدوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے اور دہشت گردی کے فروغ کا اصلی سبب ہے لہذا خطے میں کشیدگی کو ختم کرنے کے سلسلے میں امریکی فوجیوں کا انخلا بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں امریکہ کی موجودگی کیص ورت میں قیام امن ممکن نہیں ہے۔

News Code 1896914

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =