پاکستان میں گاڑی میں گیس سلنڈر کے دھماکہ سے خاتون ہلاک

پاکستان کے علاقہ چارسدہ روڈ پر گاڑی میں گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ چارسدہ روڈ پر گاڑی میں گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔ پشاورمیں چارسدہ روڈ پر سی این جی اسٹیشن پر گاڑی میں گیس بھری جا رہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا اور گاڑی میں آگ لگ گئی۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ افراتفری مچ گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعہ میں کار میں سوار 3 بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

News Code 1896901

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =