حریت کانفرنس نے غیر ملکی سفارتکاروں کا دورہ مسترد کردیا

بھارت کی اپوزیشن جماعتوں اور حریت کانفرنس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرملکی مندوبین کو منتخب دورے کرانے کے بجائے تمام سیاستدانوں کو مقبوضہ کشمیرتک مکمل رسائی کی اجازت دی جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی اپوزیشن جماعتوں اور حریت کانفرنس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرملکی مندوبین کو منتخب دورے کرانے کے بجائے تمام سیاستدانوں کو مقبوضہ کشمیرتک مکمل رسائی کی اجازت دی جائے۔ حریت کانفرنس نے مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غیر ملکی سفارتکاروں کے دورے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت سفارتکاروں کو منتخب دورہ کرواکر وادی کی صورتحال سے متعلق سچ نہیں چھپاسکتی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہتر ہے تو بھارتی حکومت سفیروں کو کشمیری عوام سے ملاقات کرنے کی اجازت دے۔

اطلاعات کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے غیرملکی افراد اور بھارتی سیاستدانوں پر مقبوضہ کشمیر کے دورے پر پابندی سے متعلق اپوزیشن نے بی جے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے دہرا معیار قرادیا۔

بھارت کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈی راجا نے کہا ہے کہ مودی سرکار بعض غیرملکی سفیروں کے پرتپاک استقبال کے ذریعہ جموں وکشمیرمیں اپنے جرائم پرپردہ نہیں ڈال سکتی۔

News Code 1896898

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =