پاکستانی صدر نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

پاکستان کے صدر عارف علوی نے مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سروسز ایکٹ ترمیمی بلز پر دستخط کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر عارف علوی نے مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سروسز ایکٹ ترمیمی بلز پر دستخط کردیئے ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج سے متعلق قانون سازی کے تمام مراحل مکمل ہوگئے ہیں، صدر عارف علوی نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ایکٹ میں ترامیم کی توثیق کردی ہے جب کہ صدر کے دستخط کے بعد تینوں ترامیم قانون بن گئی  ہیں۔

صدر عارف علوی کی جانب سے ترامیم پر دستخط کے بعد وفاقی حکومت قانون سازی سے متعلق رپورٹ جلد سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سروسز ایکٹ ترمیمی بلز کی کثرت رائے سے منظوری دی تھی۔

News Code 1896897

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =