بھارت میں خاتون کی لپ اسٹک کی تعریف کرنے والا پولیس اہلکارمعطل

بھارتی دارالحکومت دہلی میں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر کو خاتون کی لپ اسٹک کی تعریف کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر کو خاتون کی لپ اسٹک کی تعریف کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔  سوشل میڈیا پر بھارتی پولیس افسر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں نئی دہلی کے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر خاتون سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے اور ان کے پیر چھوتے دکھائی دے رہے ہیں اور خاتون کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ پولیس افسر گاڑی سے اتر کر آئے اور مجھے روک کر کہا کہ تمہاری لپ اسٹک بہت اچھی لگ رہی ہے۔ خواتین کے ساتھ موجود دیگر افراد بھی پولیس افسر کی اس حرکت پر اسےتنقید کا نشانہ بناتے رہے جب کہ اے ایس آئی کے ساتھ موجود دیگر پولیس اہلکار ویڈیو بنانے والے کو روکتے ہوئے دکھائی دیئے کہ ویڈیو مت بناو۔اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اے ایس آئی کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے

News Code 1896891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =