پاکستان کا خطے میں امن کی کوششوں کی حمایت کا اعلان

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ صدیقی نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔ عائشہ صدیقی نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں لاک ڈاوَن کو 158 روزہوگئے ہیں اور 80 لاکھ کشمیریوں کادنیا سے رابطہ کٹا ہوا ہے۔ مقبوضہ وادی میں غذائی قلت پیدا ہوچکی ہے۔ وزیر اعظم نے عالمی دنیا کومقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کےایران سمیت دیگر ممالک کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، خطے میں حالیہ کشیدہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا اس لئے قیام امن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے ۔

News Code 1896887

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =