کراچی میں غریب شخص نے بچوں کی طرف سے گرم کپڑوں مانگنے پر خود کشی کرلی

پاکستان کے شہر کراچی میں سردی زوروں پر ہے جہاں ایک غریب شخص نے بچوں کو گرم کپڑے خرید کر نہ دے سکنے کے باعث خودکشی کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں سردی زوروں پر ہے جہاں ایک غریب شخص نے بچوں کو گرم کپڑے خرید کر نہ دے سکنے کے باعث خودکشی کرلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کی سردی میں بچوں کےگرم کپڑوں کی فرمائش پر باپ نے خودکشی کرلی۔ گذشتہ روز خودسوزی کرنےوالا کورنگی ابراہیم حیدری کا رہائشی میرحسن آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول اسپتال میں دم توڑ گیا۔گدھا گاڑی چلانےوالا میر حسن مہنگائی سے تنگ تھا۔میر حسن نے خود کشی سے  کچھ دن پہلے وزیر اعظم کو ایک خط لکھا جس میں اس نے عمران خان سے اپیل کی کہ وہ غریب آدمی ہے اس کے اہلخانہ کے لیے ایک گھر کا انتظام کیا جائے اور اس کے بچوں کو اسکول میں داخلہ دلوایا جائے۔غریب باپ نے اپنے خط میں وزیر اعظم کو لکھا کہ اگر ان کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا گیا تو وہ اپنی غربت کی وجہ سے خودکشی کرلے گا۔

News Code 1896885

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =