بھارت کا ملائیشیا پر پام آئل اور الیکٹرانکس کی درآمدات پر پابندیاں لگانے کافیصلہ

بھارت میں مودی حکومت نے کشمیر اورشہریت قانون پر ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی تنقید کے بعد ملائیشیا پر پام آئل اور الیکٹرانکس کی درآمدات پر پابندیاں لگانے کافیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت نے  کشمیر اورشہریت قانون پر ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی تنقید کے بعد ملائیشیا پر پام آئل اور الیکٹرانکس کی درآمدات پر پابندیاں لگانے کافیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور متنازعہ شہریت بل پربھارت کو شدید تنقید کاسامنا ہے جس پر مودی حکومت سیخ پا ہوگئی ہے،ذرائع  کے مطابق مودی حکومت نے ملائیشیا پر پام آئل اور الیکٹرانکس کی درآمدات پر پابندیاں لگانے کافیصلہ کیا ہے،ملائیشیا پر پابندیوں کیلئے بھارت کی  تمام وزارتوں نے کام شروع کردیا ہے۔

News Code 1896876

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =