افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 75 افراد ہلاک

افغانستان کے شہر ہرات میں امریکی ڈرون حملے میں 35 طالبان سمیت 75 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر ہرات میں امریکی ڈرون حملے میں 35 طالبان سمیت 75 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کی شہر ہرات میں امریکی ڈرون کی جانب سے گھروں پر 4 میزائل داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 75 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 35 طالبان اور 40 شہری شامل ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ افغانستان کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملوں میں طالبان کمانڈر ملا ننگیالی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

News Code 1896875

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =