بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق  کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی سفارتخانے کے گرین زون میں 3 راکٹ داغے گئے جب کہ گرین زون میں 2 راکٹ امریکی سفارتخانے کے قریب گرے تاہم امریکی سفارتخانے کو راکٹ حملے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وائٹ ہاؤس یا پینٹاگون کی جانب سے تاحال اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ذرائع کے مطابق عراقی فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کٹیوشا کے 2 راکٹ گرین زون کے اندر گرے اور یہ زون امریکی سفارت خانہ، مغربی ممالک کے دیگر سفارت خانوں اور غیر ملکی تجارتی مراکز پر مشتمل ہے تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ خطے میں امریکہ کے ظالمانہ اور مجرمانہ اقدامات کی وجہ سے علاقائي عوام میں امیرہ کے خلاف نفرت اور غم غصہ میں بہت زیادہ اضآفہ ہوگیا ہے۔

News Code 1896873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =