ایران علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہے لیکن ایران کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب ضرور دےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہے لیکن ایران کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب ضرور دےگا۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا امریکی اڈوں پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی شق 51 کے تحت اپنے دفاع میں کیا۔ انہوں نے کہا ایران نے اپنے دفاع میں مناسب قدم اٹھایا ہے اور اس چھاؤنی کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے ایرانی شہریوں اور اعلیٰ عہدیداروں پر حملہ کیا گیا تھا۔ ایرانی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں تاہم کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کا حق ضرور رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کی جانب سے عراق میں 2 امریکی فوجی اڈوں پر 35 میزائل داغے  جس کے نتیجے میں 80 امریکی فوجی ہلاکجبکہ 230 فوجی زخمی ہوگئے جن کا اسرائیل میں علاج جاری ہے۔

News Code 1896872

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =