رہبر معظم کا تہران اور کرمان میں بعض افراد کے جاں بحق ہونے پر تعزیتی پیغام

کرمان اور تہران میں سپاہ اسلام کے عظيم الشان کمانڈرمیجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ اور مسافر طیارے کے دو حوادث میں بعض افراد کے جاں بحق ہونے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تعزیتی پیغام صادرکیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرمان اور تہران میں سپاہ اسلام کے عظيم الشان کمانڈرمیجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ اور مسافر طیارے کے دو حوادث میں بعض افراد کے جاں بحق ہونے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تعزیتی پیغام صادرکیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

دودنوں میں کرمان اور تہران میں دو غم انگیز اور تلخ  واقعات رونما ہوئے جن میں سپاہ اسلام کے عظيم الشان کمانڈرمیجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ میں بعض افراد جاں بحق ہوئے اوراسی طرح  مسافر طیارے کے حادثے میں بعض ایرانی اور غیر ایرانی  شہری جاں بحق ہوگئے ۔

میں ان افسوس ناک اور دردناک واقعات پر غمزدہ اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں تعزیتی اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے جاں بحق ہونے والوں کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کرتا ہوں۔

News Code 1896871

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =