ایران نے عین الاسد پر حملے سے قبل عراقی حکومت کو آگاہ کیا تھا

عراقی حکام نے کہا ہے کہ ایران نے عراق کے اندر عین الاسد اور اربیل میں امریکی فوجی ٹھکانوں پرمیزائل حملوں سے قبل عراقی حکومت کو آگاہ کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی حکام نے کہا ہے کہ ایران نے عراق کے اندر عین الاسد اور اربیل میں امریکی فوجی ٹھکانوں پرمیزائل حملوں سے قبل عراقی حکومت کو آگاہ کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے وزارت عظمیٰ کے دفتر سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ ایران کی جانب باضابطہ پیغام  موصول ہوا ہے جس میں عراق کی سرزمین پرامریکی فوجیوں پر میزائل حملہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ کے مجرمانہ اور بزدلانہ  ڈرون حملے میں ایران کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی شہید ہوگئے تھے جس کے بعد تہران نے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔ ایران نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے جواب میں عراق میں امریکہ اور اس کی اتحادی افواج کے 2 فوجی اڈوں پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغے ہیں جن کے نتیجے میں 80 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

News Code 1896864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =