میکسیکو میں قیدیوں کے درمیان فٹبال میچ کھیلنے کے دوران تصادم میں 16 افراد ہلاک

میکسیکو میں قیدیوں کے درمیان فٹبال میچ کھیلا گیا جو خونی میچ ثابت ہوا جس میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں قیدیوں کے درمیان فٹبال میچ کھیلا گیا جو خونی میچ ثابت ہوا جس میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات  کے مطابق یہ کھیل میکسیکو کے ایک جیل کے اندر قیدیوں کی دو ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ مذکورہ جیل کے اندر سیکڑوں کی تعداد میں خطرناک قیدی موجود ہیں جن میں اکثر کا تعلق میکسیکو کے چھ بڑے منشیات اسمگلنگ گروپوں سے ہے۔ان گروپوں کے درمیان نفرت کو ختم کرنے کے لیے جیل اتنظامیہ کی جانب سے فٹبال میچ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس مرتبہ سال نو کے موقع پر لاس زیٹاس اور گلف کارٹل نامی گروپوں کے درمیان میچ کھیلا گیا، تاہم یہ دوستانہ میچ بہت جلد خونی کھیل میں تبدیل ہوگیا۔

پورے دن ان قیدیوں کے اہل خانہ کی جانب سے ملنے آنے کا سلسلہ جاری رہا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا وقت آیا تب تک بھی سب کچھ معمول کے مطابق چلتا رہا۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق پنالٹی پر ہونے والے تنازع کی وجہ سے دونوں گروپوں کے درمیان پہلے معمولی جھگڑا ہوا، پھر ہتھیاروں کا استعمال شروع ہوگیا۔

اس حوالے سے کوئی نہیں جانتا کہ ان لوگوں کے پاس جیل کے اندر ہتھیار کیسے پہنچے، تاہم انہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی۔

اس فائرنگ کے نتیجے میں جیل میں موجود 16 افراد جان سے گئے اور جیل انتظامیہ کو اس معاملے کو ختم کروانے میں 3 گھنٹے لگ گئے۔

پولیس کے مطابق انہوں نے ان افراد سے 4 پستول، کچھ چاقو اور موبائل فونز قبضے میں لیے ہیں۔

جیل انتظامیہ نے یہ نہیں بتایا کہ کس گروپ کے زیادہ لوگ اس جھگڑے کے دوران مارے گئے لیکن گلف کارٹل نامی گروپ نے اپنے ایک ساتھی کو واقعے کے 2 روز بعد جیل میں غداری کا الزام لگا کر قتل کردیا۔

مذکورہ جیل کو میکسیکو میں بدنام زمانہ جیل تصور کیا جاتا ہے جہاں ایک ہزار سے قیدی اپنی سزائیں بھگت رہے ہیں۔

میکسیکو کی ریاست زاکاٹیکاس میں سائینی گویلاس نامی جیل میں گزشتہ ایک دہائی سے قیدیوں کے درمیان فٹبال میچ منعقد کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1896841

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha