پاکستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ/ دونوں پائلٹ ہلاک

پاکستان کے علاقہ میانوالی ایئر بیس کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ میانوالی ایئر بیس کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔ پاک فضائیہ کےتربیتی طیارے FT-7 میں موجود دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمٰن ہلاک ہوگئے ہیں۔ تربیتی جہاز میانوالی ایئر بیس سے اڑا تھا اور لینڈگ کرنے سے پہلے اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد وہ میانوالی ایئر بیس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ ہو گئیں ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

News Code 1896828

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =