مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نےایرانی وزیرخارجہ کو ویزا نہ دیکر انھیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب سےروک دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی حکام نےجوادظریف کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا اور اس حوالے سے سیکریٹری جنرل یواین انتونیوگوٹرس کوٹیلی فون پرآگاہ کردیا ہے۔ جوادظریف ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر سلامتی کونسل میں اظہار خیال اور مذمتی بیان دیناچاہتےتھے۔ جوادظریف نے کہا ہے کہ یواین آنےسےروکنےکاامریکی اقدام1947کےمعاہدےکی خلاف ورزی ہے۔

امریکی حکومت نےایرانی وزیرخارجہ کو ویزا نہ دیکر انھیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب سےروک دیا ہے۔
News Code 1896820
آپ کا تبصرہ