عراقی وزیر اعظم نے امریکی صدر کے ٹیلیفون کا جواب نہیں دیا

عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیلیفون کا جواب نہیں دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیلیفون کا جواب نہیں دیا۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے وزير اعظم عادل عبدالمہدی نے کہا کہ وہ ٹرمپ کے ٹیلیفون کا جواب نہیں دیں گے ۔ واضح رہے کہ عراق کے وزير اعظم نے بغداد ايئر پورٹ کے قریب امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے عراق سے امریکی افواج کے انخلا کا حکم دیدیا ہے۔ امریکی ہوائی حملے میں عراقی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی مہندس اور ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر میجر جنرل سلیمانی شہید ہوگئے تھے۔ عراقی پارلیمنٹ نے بھی امریکی فوج کو عراق سے نکالنے کا قانون منظور کرلیا ہے۔

News Code 1896819

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =