صنعا میں شہید قاسم سلیمانی کو کئی ملین افراد نے خراج عقیدت پیش کیا

یمن کے دارالحکومت صنعا میں شہید قاسم سلیمانی کی حمایت میں کئی ملین افراد نے ایک عظيم الشان اجتماع میں شرکت کرکے امریکہ کے بزدلانہ اور مجرمانہ حملے کی مذمت کی اور سپاہ اسلام کے عظيم المرتبت شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں شہید قاسم سلیمانی کی حمایت میں کئی ملین افراد نے ایک عظيم الشان اجتماع میں شرکت کرکے امریکہ کے بزدلانہ اور مجرمانہ حملے کی مذمت کی اور سپاہ اسلام کے عظيم المرتبت شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ صنعا کے اجتماع میں شریک افراد نے امریکہ سے شہید قاسم سلیمانی  پر حملے کا سخت انتقام لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔عرب ذرائع کے مطابق امریکہ کو شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد خطے میں تاریخی شکست اور ناکامی کا سامنا ہے اور شہید قاسم سلیمانی آج امریکہ کے لئے زندہ قاسم سلیمانی سے کہيں زيادہ خطرے کا باعث بن گيا ہے۔

News Code 1896818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =