اسلامی تعاون تنظیم  ایک مردہ اور ناکارہ تنظیم ہے

پاکستان میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں حزب اختلاف کے رہنما سینیٹر راجا ظفر الحق نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کوئی بھی کردار ادا کرنے کے قابل نہیں رہی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں حزب اختلاف کے رہنما سینیٹر راجا ظفر الحق نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی )  کوئی بھی کردار ادا کرنے کے قابل نہیں رہی۔ ایک بیان میں راجا ظفر الحق نے کہا کہ او آئی سی مسئلہ کشمیر میں بھی کوئی موثر کردار ادا نہیں کرسکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو زیادہ متحرک کردار ادا کرنا چاہیے مگر وہ فی الحال کچھ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے بہت زيادہ مرعوب ہوگئی ہے حتی پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دباؤ میں ملائشیا اجلاس میں شرکت نہ کرکے پاکستانی قوم کے وقار کو بری طرح مجروح کیا ہے۔

News Code 1896812

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =