جاپان کا اپنی فوجیں خلیج عدن بھیجنے کا فیصلہ

جاپان نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث اپنی فوجیں خلیج عدن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث اپنی فوجیں خلیج عدن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے ایک بیان میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاپان نے خلیج عدن میں فوج بھیجنے کا فیصلہ بحری تجارتی راہداری کو تحفظ دینے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے کیا ہے۔

News Code 1896810

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =