پاکستان کی خارجہ پالیسی پر کڑي تنقید/ پولیو کے قطرے پلانے کا مشورہ

پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے عمران خان حکومت کی خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو پولیو کے قطرے پلانے کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے عمران خان حکومت کی خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو پولیو کے قطرے پلانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ امریکہ خطے کا تھانیدار بنا ہوا ہے، ہماری خارجہ پالیسی کو پولیو کے قطرے پلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جہاں حملے کیے اور قدم جمائے وہاں کے عوام کے بنیادی حقوق بھی ختم ہوچکے ہیں۔ نون لیگی رہنما نے مزید کہا کہ خوانخواستہ ہمسائیہ ملک (ایران) میں آگ لگی تو ہمارا دامن بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایران اور سعودی عرب میں صلح کی بات کی تھی، یہ ایران اور سعودی عرب میں صلح ہے تو لڑائی کسے کہتے ہیں؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ سے تعلقات کی خرابی نہیں چاہتے، اگر امریکہ خطے میں آگ لگائے گا تو تپش ہم تک آئے گی۔

News Code 1896808

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =