قم کے عوام شہید قاسم سلیمانی اور ان کے شہید ساتھیوں کے پیکروں کے منتظر

ایران کے مقدس شہر قم کے عوام سپاہ اسلام کے عظيم الشان کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی ، ابو مہدی مہندس اور ان کے شہید ساتھیوں کی آمد کا انتظار کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران میں کئی ملین افراد نے شہید قسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے شہید ساتھیوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے ، تہران کے قدر شناس عوام نے شہید قاسم سلیمانی کی خدمات کو بہترین انداز خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ادھر  ایران کے مقدس شہرقم میں کئي ملین افراد سپاہ اسلام کے عظيم الشان کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی ، ابو مہدی مہندس اور ان کے شہید ساتھیوں کی آمد کا انتظار کئی گھنٹوں سے کررہے ہیں ۔ تہران میں شہیدوں کی تشییع کے بعد ان کے پاک پیکروں کو قم منتقل کیا جائے گا اور قم میں تشییع کے بعد شہید قاسم سلیمانی کے پیکر کو ان کے آبائی وطن کرمان منتقل کردیا جائےگا جہاں کل انھیں گلزار شہدائے کرمان میں سپرد خاک کردیا جائےگا۔ واضح رہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو اس دور کے یزید ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکی فوج نے بزدلانہ اور مجرمانہ طریقہ سے بغداد ايئر پورٹ کے قریب راکٹ حملے میں جمعہ کی صبح کو شہید کردیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کے خونخوار صدر نے قاسم سلیمانی کو شہید کرکے دنیا بھر میں ایک عظيم انقلاب برپا کردیا ہے ۔ کل ایک قاسم سلیمانی تھے لیکن آج دنیا بھر میں کئی ملین قاسم سلیمانی پیدا ہوگئے ہیں۔ اس دور کے یزید نے حسینی سپاہ کے کمانڈر کو بزدلانہ طریقہ سے شہید کرکے دنیا بھر میں ایک نیا انقلاب پیدا کردیا ہے۔

News Code 1896803

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =