امریکہ اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑےگا

امریکہ کے بزدلانہ اور بہیمانہ حملے میں شہید ہونے والے سپاہ اسلام کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی بیٹی زینت سلیمانی نے امریکی صدر ٹرمپ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدکی موت پر امریکہ اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے بزدلانہ اور بہیمانہ حملے میں شہید ہونے والے سپاہ اسلام کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی بیٹی زینت سلیمانی  نے امریکی صدر ٹرمپ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدکی موت پر امریکہ اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔ جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ کے موقع پر ان کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے اپنے والد کی موت پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کو واضح پیغام دیا۔ زینب سلیمانی نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احمق اور دیوانے ٹرمپ یہ مت سمجھنا کہ میرے والد کی موت کے ساتھ سب کچھ ختم ہوگیا۔ واضح رہے کہ جمعہ کی صبح عراق میں ہوئے امریکی میزائل حملے میں سپاہ اسلام کی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور عراقی حشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی مہندس شہید ہوگئے تھے اور امریکہ نے ان پر راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ۔ جس کے بعد خطے میں جنگ کا ماحول بن گیا ہے۔

News Code 1896801

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =