برسلز میں نیٹو کا ہنگامی اجلاس طلب

برسلز میں نیٹو کے رکن ممالک نے عراق میں امریکہ کے بزدلانہ اور مجرمانہ حملے ميں شہید ہونے والے سپاہ اسلام کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برسلز نیٹو کے رکن ممالک نے عراق میں امریکہ کے بزدلانہ اور مجرمانہ حملے ميں شہید ہونے والے سپاہ اسلام کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ نیٹو حکام کے مطابق سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے تمام اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہنگامی اجلاس آج برسلز میں طلب کیا ہے، اجلاس میں مشرقی وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سے دو روز قبل نیٹو نے سکیورٹی خدشات پر عراق میں اپنا تربیتی مشن بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

News Code 1896800

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha