ٹرمپ کی عراق سے امریکی فوجیوں کے اخراج کی منظوری پر برہمی/ پابندیوں کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام کے دو عظیم اور مایہ ناز کماںڈروں شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کو شہید کرکے خطے میں جنگ کا آغاز کردیا ہے ۔ عراقی پارلیمنٹ نے عراق اور امریکہ کے درمیان سکیورٹی معاہدہ منسوخ کرکے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام کے دو عظیم اور مایہ ناز کماںڈروں شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کو شہید کرکے خطے میں جنگ کا آغاز کردیا ہے ۔ عراقی پارلیمنٹ نے عراق اور امریکہ کے درمیان سکیورٹی معاہدہ منسوخ کرکے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ امریکی صدر نے عراقی پارلیمنٹ کی قرارداد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ وہ عراق کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کردیں گے۔ عراقی پارلیمنٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی خطے میں کشیدگی کا باعث بن گئے ہیں اور امریکہ علاقائی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگين خلاف ورزی کررہا ہے۔ امریکہ عراقی فوانین کو بھی پامال کررہا ہے۔ امریکہ خطے میں دہشت گردی کے فروغ کا اصلی سبب ہے لہذا خطے سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد کشیدگی کم ہوجائےگی۔

News Code 1896795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =