یورپی یونین کی ایرانی وزیر خارجہ کو برسلز سفر کرنے کی دعوت

یورپی یونین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو برسلز کے دورے کی دعوت دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو برسلز کے دورے کی دعوت دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران کی سپاہ قدس کے مایہ ناز کمانڈر کی امریکہ کے بزدلانہ اور مجرمانہ ہوائی حملے میں مظلومانہ شہادت کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور ایران کی شہید قاسم سلیمانی پر امریکہ کے مجرمانہ حملے کا سخت جواب دینے پر تاکید کی ہے ادھر ایرانی وزیر خارجہ کی دنیا کے مختلف رہنماؤں سے گفتگو اور مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ کے مجرمانہ ہوائی حملے کا سخت جواب دیا جائےگا اور امیرکہ کو خطے سے اپنی فوج کو فوری طور پر نکال لینا چاہیے۔

News Code 1896779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =