مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں متحدہ عرب امارات کے ڈرون حملے کے نتیجے میں لیبیا کے 28 شہری ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لیبیا کی قومی فوج کے کمانڈر خلیفہ حفتر کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی بھر پور حمایت حاصل ہے ۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ڈرون طیارے نے لیبیا کے فوجی کالج کے طلباء کو نشانہ بنایا ہے ، امارات کے حملے میں 28 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں امریکہ اور اسرائیل کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

لیبیا میں متحدہ عرب امارات کے ڈرون حملے کے نتیجے میں لیبیا کے 28 شہری ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔
News Code 1896766
آپ کا تبصرہ