اہواز میں سپاہ اسلام کے عظیم کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ میں عوام کی تاریخی شرکت

ایران کے شہر اہواز میں سپاہ اسلام کے عظیم الشان کمانڈر شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ میں کئي ملین افراد نے شرکت کرکے سپاہ اسلام کے عظيم الشان کمانڈر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر اہواز میں سپاہ اسلام کے عظیم الشان کمانڈر شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ میں کئي ملین افراد نے شرکت کرکے سپاہ اسلام کے عظيم الشان کمانڈر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اہواز کے عوام اپنے محبوب اور پسندیدہ کمانڈر کے استقبال اور تشییع جنازہ کے لئے سڑکوں پر امڈ آئے ہیں۔ اس سے قبل عراقی عوام نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کے پاک پیکروں کی تشییع جنازہ میں عراق کے دارالحکومت بغداد، کاظمین، کربلائے معلی اور نجف اشرف میں بھر پور شرکت کی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کی اہواز میں تشییع جنازہ کے بعد ان کے پیکر پاک کو مشہد مقدس منتقل کیا جائےگا ۔ جہاں ان کے پیکر پاک کی تشییع اور حرم رضوی کے طواف کے بعد تہران منتقل کیا جائےگا ۔ تہران اور قم میں کل پیر کے دن اسلام کے مایہ ناز کمانڈر کی تشییع جنازہ کی جائے گی اور منگل کے دن دنیائے اسلام اور سپاہ کے عظیم الشان کمانڈر کو ان کے آبائی وطن کرمان میں سپرد خاک کردیا جائےگا۔

News Code 1896763

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =