مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی تہران پہنچ گئے ہیں ،جہاں اس نے ایران کے وزیر خآرجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان ملاقات اور گفتگو کا پہلا دور مکمل ہوگیا ہے جبکہ ملاقات کا دوسرا دور بھی دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان منعقد ہوگا۔اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے اپنے ایک ٹوئیٹر میں اعلان کیا تھا کہ قطر کے وزیر خارجہ آج تہران کا دورہ کریں گے۔

قطر کے وزير خارجہ تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں اس نے ایران کے وزیر خآرجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News Code 1896753
آپ کا تبصرہ