عراقی وزیر اعظم کی بغداد اور کاظمین میں شہید سلیمانی اور المہندس کی تشییع جنازہ میں شرکت

عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے کاظمین اور بغداد میں شہید میجر جنرل سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی تشییع جنازہ میں شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے کاظمین اور بغداد میں شہید میجر جنرل سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی تشییع جنازہ میں شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق بغداد اور کاظمین میں شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کے جنازوں کی تشییع  کے بعد شہداء کے جنازوں کربلا اور نجف اشرف میں حرم حسینی اور حرم علوی کا طواف کرایا جائےگا اور اس کے بعد شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے پیکر پاک کو مشہد میں حرم رضوی میں تشییع اور طواف کے بعد تہران منتقل کیا جائےگا ۔ اطلاعات کے مطابق تہران میں پیر کے دن شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ ہوگی جبکہ منگل کے دن انھیں اپنے آبائی وطن صوبہ کرمان میں سپرد خاک کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ امریکہ نے شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کو جمعہ کی صبح بغداد ایئر پورٹ کے قریب ایک بزدلانہ اور خفیہ ہوائی حملے میں شہید کردیا تھا جس کے بعد پورے عالم اسلام میں امریکہ کے خلاف نفرت اور غم و غصہ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

News Code 1896750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha