پاکستان میں امریکی سفارتخانہ اور قونصلخانہ کی سکیورٹی سخت کردی گئی

عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکہ کے بزدلانہ ہوائی حملے ميں شہید سلیمانی اور شہید ابومہدی مہندس کی شہادت کے بعد پاکستانی عوام کے غم و غصہ کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں امریکی سفارتخانہ اور قونصلخانوں کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکہ کے بزدلانہ ہوائی حملے ميں شہید سلیمانی اور شہید ابومہدی مہندس کی شہادت کے بعد پاکستانی عوام کے غم و غصہ کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں امریکی سفارتخانہ اور قونصلخانوں کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی پولیس کے فارن سکیورٹی سیل کو اس سلسلے میں غیر محسوس طریقے سے بھرپور حفاظتی انتظامات کو انتہائی حد تک فعال کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ جس کے بعد امریکی قونصل خانوں اور سفارتی عملے کی رہائش گاہوں کے اطراف بھی پولیس کے گشت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے کئی شہروں میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد امریکہ کے خلاف احتجاجی مظکہرے ہوئے ہیں اور مظاہرین نے اس موقع پر امریکی پرچم کو نذر آتش کرتے ہوئے امریکہ کو دنیا میں ظلم و ستم کی علامت قراردیا ہے۔

News Code 1896748

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =