جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر امریکہ کی خوشی جلد سوگ میں تبدیل ہوگی

ایرانی سپاہ کے ترجمان بریگیڈیر جنرل رمضان نے کہا ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر امریکہ کی خوشی جلد سوگ میں تبدیل کر دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپاہ کے ترجمان بریگیڈیر جنرل رمضان نے کہا ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر امریکہ کی خوشی جلد سوگ میں تبدیل کر دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کا کارنامہ درخشاں رہا ہے اور انھوں نے خطے میں امریکہ کی ظالمانہ پالیسیوں کو خاک میںم لانے اور علاقہ میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیا۔ جنرل سلیمانی نے شام ، عراق، فلسطین، لبنان اور یمن میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی پالیسیوں کو ناکامی سے دوچار کیا اور امریکہ کے قائم کردہ دہشت گرد گروہ داعش کو عراق اور شام سے ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کو شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس پر بزدلانہ حملے کا سخت تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

News Code 1896745

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =