امریکہ نے خطے میں کشیدگی میں اضافہ کردیا/ سلیمانی کی شہادت کے سنگين نتائج

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے میجر جنرل قاسم سلیمانی پر امریکہ کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے خطے میں کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے،قاسم سلیمانی کی شہادت کے سنگين نتائج بر آمد ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے میجر جنرل قاسم سلیمانی پر امریکہ کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے خطے میں کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے،قاسم سلیمانی کی شہادت کے سنگين نتائج بر آمد ہوں گے۔ لاوروف نے کہا کہ امریکی اقدام بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے اور امریکی اقدامات کی وجہ سے علاقائی اور عالمی سطح پر خطرات بڑھ گئے ہیں۔لاوروف نے کہا کہ امریکہ کا ایک دوسرے ملک میں ایک تیسرے ملک کے اہم فرد پر قاتلانہ حملہ بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہےاور امریکہ دنیا پر جنگل کا قانون نافذ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔۔ واضح رہے کہ امریکہ نے شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کو جمعہ کی صبح بغداد ایئر پورٹ کے قریب ایک ہوائی حملے میں شہید کردیا تھا جس کے بعد پورے عالم اسلام میں امریکہ کے خلاف نفرت اور غم و غصہ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

News Code 1896742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =