شہید سلیمانی کے خون کا انتقام حتمی اور یقینی / امریکیوں نے بڑی خطا کا ارتکاب کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی نہیں سمجھ سکے کہ انھوں نے کتنی بڑی غلطی اور خطا کا ارتکاب کیا ہے شہید سلیمانی کے خون کا بدلہ لینا ہمارا قانونی، حتمی اور یقینی حق ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے گھر حاضر ہوکر ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انھیں شہید کی شہادت پر مبارکباد اورتعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ لینا حتمی اور یقینی ہے ۔ امریکی نہیں سمجھ سکے کہ انھوں نے کتنی بڑی غلطی اور خطا کا ارتکاب کیا ہے شہید سلیمانی کے خون کا بدلہ لینا ہمارا قانونی، حتمی اور یقینی حق ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج شہید قاسم سلیمانی کا غم صرف ایران میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں تمام حریت پسند منارہے ہیں۔ شہید قاسم سلیمانی گذشتہ 38 سال میں کبھی بھی جہاد کے مرکب سے پیدل نہیں ہوئے اور انھوں نے اس دوران اپنی ذمہ داریوں کو اس طریقہ سے انجام دیا کہ آج پوری دنیا ان کے غم میں ڈوبی ہوئی ہے وہ مظلوم اور ستمدیدہ قوموں کا سہارا تھے۔ صدر روحانی نے کہا کہ شام، عراق، لبنان، فلسطین، یمن اور افغانستان میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی خدمات تاریخ میں ہمشہ نمایاں رہیں گی۔ صدر روحانی نے کہا کہ امریکہ آج ایران اور عراق کی قوموں کے درمیان پہلے سے کہیں زيادہ منفور ہوگیا ہے اور اسے اپنے ظالمانہ اور بزدلانہ اقدام کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

News Code 1896740

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =