ایران کا اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام خط اپنے دفاع پر تاکید

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے مجید تخت روانچی نے سکریٹری جنرل گوٹرس کے نام اپنےایک خط میں امریکہ کے ہاتھوں میجر جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کو امریکہ کی کھلی دہشت گردی اور بربریت قراردیا ہے اور شہید قاسم سلیمانی اور ایرانی عوام کے حقوق کا دفاع کرنے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے مجید تخت روانچی نے سکریٹری جنرل گوٹرس  کے نام اپنےایک خط میں امریکہ کے ہاتھوں میجر جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کو امریکہ کی کھلی دہشت گردی اور بربریت قراردیا ہے اور شہید قاسم سلیمانی اور ایرانی عوام کے حقوق کا دفاع کرنے پر تاکید کی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے اپنے خط میں کہا ہے کہ میجر جنرل سلیمانی پر امریکہ کے بزدلانہ حملے کو کسی بھی زاویہ نگاہ سے دیکھا جائے وہ ہر طرح امریکہ کی کھلی اور آشکارا دہشت گردی نظر آئےگا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اعلانیہ طور پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور دیگر ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کررہا ہے اور عالمی سطح پر امریکہ کے اقدامات کھلی دہشت گردی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شہید میجر جنرل سلیمانی نے شام اور عراق کی حکومتوں کی درخواست پر انھیں دہشت گردی کے خلاف مدد بہم پہنچائی اور خطے سے داعش دہشت گردوں کے خاتمہ کے سلسلے میں اہم اور بنیادی کردار ادا کیا ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والے اہم شخص کو بہیمانہ اور مجرمانہ طور پر شہید کرکے کھلی دہشت گردی کا ثبوت دیا ہے اور اب ہم امریکہ کی کھلی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور ایرانی عوام کے حقوق کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

News Code 1896736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =