امریکی وزیر خآرجہ کی ٹیلیفون پر پاکستانی فوج کے سربراہ سے گفتگو

ایران کی القدس فورس کے سربراہ شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کی القدس فورس کے سربراہ شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے مشرق وسطی میں امریکہ کی دہشت گردانہ پالیسیوں کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی سے امریکی مفادات کو شدید خطرات لاحق ہوگئے تھے ، اس لئے امریکہ نے ان کو شہید کردیا۔  امریکی وزير خارجہ نے افغانستان کے صدر اشرف غنی، سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور فرانس و جرمنی کے حکام کو بھی امریکہ کے غیر قانونی اقدام پر اعتماد میں لیا۔

News Code 1896735

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =