بغداد اور کاظمین میں آج شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی تشییع جنازہ

عراق میں ایرانی سفیر نے اعلان کیا ہے کہ بغداد اور کاظمین میں آج شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کے جنازوں کی تشییع ہوگی ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں ایرانی سفیرایرج مسجدی نے اعلان کیا ہے کہ بغداد اور کاظمین میں آج شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کے جنازوں کی تشییع کی جائے گی جس کے بعد  میجر جنرل قاسم سلیمانی  کے جنازہ کو کربلا اور نجف اشرف میں حرم حسینی اور علوی کا طواف کرایا جائےگا اور اس کے بعد شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے پیکر پاک کو مشہد رضا میں حرم رضوی میں تشییع اور طواف کے بعد تہران منتقل کیا جائےگا ۔ اطلاعات کے مطابق تہران میں پیر کے دن شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ ہوگی جبکہ منگل کے دن انھیں اپنے آبائی وطن صوبہ کرمان میں سپرد خاک کیا جائےگا۔

News Code 1896734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =