امریکہ کا بغداد کے شمال میں حشد الشعبی کے قافلہ پرحملہ / 6 افراد شہید

امریکی فضائیہ نے بغداد کے شمال میں عراقی رضاکار فورس " حشد الشعبی " کے ایک قافلہ پر ایک اور حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 گاڑیاں تباہ اور 6 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فضائیہ نے بغداد کے شمال میں عراقی رضاکار فورس " حشد الشعبی " کے ایک اور قافلہ پر حملہ کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں 2 گاڑیاں تباہ اور 6 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ عراقی فوج کے مطابق حشد الشعبی کے قافلہ کی 3 گاڑيوں میں سے 2 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گيا، جن میں آگ لگ گئی اور جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوگئے۔ مقامی وقت کے مطابق حملہ آج صبح ایک بجکر 12 منٹ پر کیا گیا۔ واضح رہے کہ کل صبح بروز جمعہ بغداد ايئر پورٹ کے قریب  امریکہ کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملے میں ایرانی سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی مہندس سمیت 10 افراد شہید ہوگئے۔ ان دو شہیدوں کی یاد میں عراق اور ایران سمیت کئی ممالک کی فضائیں سوگوار ہیں۔ ایران میں تین دن تک سوگ کا اعلان کیا گيا۔

News Code 1896733

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =